عمران کے تماشے پر بھارت میں جشن،مجھے انڈین چینل پر کہنا پڑا عمران خان کو آپ لے جاؤ،بیرسٹر عامر حسن
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پپپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا ہے کہ یہ پہلا شخص ہے جسے کھل کھیلنے کا موقع ملا ہے جس میں حکومت اور ادارے بھی شامل ہیں عمران خان اور یہ شرپسند ٹولہ اقتدار کے لئے ہوس زدہ ہے انڈین چینلز جشن منا رہے ہیں وہ پاکستان کی بربادی اور عمران کی سیاست پر بہت خوش ہیں
پروگرام کھرا سچ میں اینکر مبشر لقمان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے پپپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن کا کہنا تھا کہ یہ پہلا شخص ہے جس کو کھل کھیلنے کا موقع ملا، اگر عمران خان کی حکومت ہو اور ایک جماعت، گروہ مذہبی نکلے وہ مذہب کی تشریح کرے تو ریاست کو خطرہ ہوتا ہے عمران خان تقریر کرتے ہیں، یہ بھی کہا کہ را سے فنڈنگ انکو ہوتی ہے،یہ بتائیں کہ انکی جماعت کے کسی ایک فرد نے اداروں کے بارے میں وہ زبان استعمال کی ہو جو عمران خان کر رہے ہیں، میں انڈین چینلز پر بھی تین چار دنوں میں گیا وہ جشن منا رہے ہیں،مجھے تنگ آ کر کہنا پڑا کہ عمران خان آپ لے لیں، آپکی ہیروئن کو بھی پسند ہے،جو حالات کر دیئے گئے ہیں، یہ کیسا لانگ مارچ ہے،فرلانگ سے بھی تھکا ہوا ہے، کوئی مقصد نہیں اسکا، عمران خان اقتدار کا ہوس زدہ ہے، عمران نازی اقتدار چاہتا ہے بھلے ریاست کا کوئی حال ہو،عمران خان کی خواہشات ایسی ہیں میں کہتا ہوں ہم خاموش کیوں ہیں
یہ پہلا شخص ہے جسے کھل کھیلنے کا موقع ملا ہے جس میں حکومت اور ادارے بھی شامل ہیں عمران خان اور یہ شرپسند ٹولہ اقتدار کےلئے حوس زدہ ہے انڈین چینلز جشن منا رہے ہیں وہ پاکستان کی بربادی اور عمران کی سیاست پر بہت خوش ہیں
بیرسٹر عامر حسن@barristeraamir pic.twitter.com/EQFU0jqasE— PPP Punjab (@LidoFiRewards) November 11, 2022
بیرسٹر عامر حسن کا کہنا تھا کہ پہلے کہا ملک ڈیفالٹ کرکے سری لنکا بن جائے گا ۔پھر کہا ملک کے تین ٹکڑے ہوں گے ۔اب کہا جارہا ہے ملک بنانا ریپبلک بننے جارہا ہے ۔عمران نازی کے پاس نحوست کے علاوہ کوئی اچھی خبر بھی ہے ؟
پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا
عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا