مجھے کیوں بلوایا,نواز شریف کا نیا بیانیہ ہو گا، حلیم عادل شیخ

تفتیشی افسر کو 6 اکتوبر تک چالان پیش کرنے کا حکم
0
72
haleem adil sheikh

انسداد دہشتگردی کی عدالت کلفٹن کراچی میں پیشی کے دوران پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے غٰیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نئے بیانیہ کی تلاش میں ہے، روز کوئی نہ کوئی نیا بیانیہ پیش کیا جارہا ہے ، لوگوں کو جمع کرنے کے لیے اپلیکیشن بنائی جارہی ہے، نواز شریف ایک سزایافتہ مجرم ہیں جو جعلی دستاویز پر ملک سے فرار ہیں، نواز شریف کا آنے کے بعد نیا بیانیہ ہوگا "مجھے کیوں بلوایا” ہمارے چیئرمین سمیت پورے پاکستان میں ہزاروں پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کو جانبدار ٹیم نے دہشتگرد قرار دے دیا ہے، ہم عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ میں وزیر اعظم کاکڑ سے کہتا ہوں کہ انٹرویوز کو چھوڑو، انٹرویوز دینا آپ کا کام نہیں ہے، آپ کا کام ہے الیکشن کروانا ہے

انسداد دہشتگردی عدالت ،تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹاون کیں پولیس موبائل نذر آتش کرنے کا کیس کی سماعت ہوئی،

جیل حکام نے حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کردیا،تفتیشی افسر کی جانب کیس کا چالان پیش کرنے کے لئے مہلت طلب کی،عدالت نے تفتیشی افسر کو 6 اکتوبر تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا،

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں شہری محمد امان کی مدعیت میں درج کیا گیا،مدعی مقدمہ کے مطابق حلیم عادل شیخ نے پراپرٹی کے معاملے میں جعلسازی اور دھوکا دہی کی، 400 پلاٹس کی رقم چھ کروڑ ادا کرنے کے بعد پتا چلا کہ ہاؤسنگ اسکیم ہی نہیں تھی،مدعی کا الزام ہے کہ حلیم عادل شیخ سے رابطہ کیا تو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش

لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کا واقعہ، ایم ایل او پر بھی لگ گیا گھناؤنا الزام

برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ لڑکیاں عدالت پیش،بیان ریکارڈ کروا دیا

برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس،لڑکیوں نے ڈر کے مارے گاؤں چھوڑ دیا

Leave a reply