مجھے کیوں نکالا سے مجھے خدا کے لئے نکالو کا سفر آج تمام ہوا،فواد چودھری

0
38

مجھے کیوں نکالا سے مجھے خدا کے لئے نکالو کا سفر آج تمام ہوا،فواد چودھری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیوں نکالا سے مجھے خدا کے لئے نکالو کا سفر آج تمام ہوا، ووٹ کو عزت دو کی تحریک والوں کو آج دکھ پہنچا، نواز شریف کو اللہ صحت دے لیکن جس طریقے سے ایک نہیں دو پاکستان امیر طاقتور بااثر شخصیات کے لئے میڈیا، سیاستدانوں کا دل دکھتا ہے وہ احساس عام لوگوں کے لئے نہیں پایا جاتا، میں نے پہلے دن سے کہا کہ نواز شریف کا اس طرح جانا پاکستان کی سوسائٹی مین اس طرح تاثر بنتا ہے کہ آئین پوری طرح نافذ نہیں‌ہے، عام آدمی اور خاص آدمی میں فرق ہے، آج کابینہ اس بات پر غور کرے گی کہ سپریم کورٹ میں اپیل کرنی چاہئے یا نہیں

فواد چوھدری نے مزید کہا کہ ہفتے کے دن عدالت لگی، عام قیدی دو بجے کے بعد وکالت نامہ سائن نہیں کر سکتے اور جس قدر حالات عام آدمی کے مشکل ہیں وہ سب کو پتہ ہے، ہفتے کو نواز شریف کا فیصلہ ہوا پیر کو بھی ہوجاتا وہ آج منگل گئے ، سوسائٹی کا طاقتور طبقہ بار بار ثابت کرے کہ عام آدمی کے لئے اور قوانین ہیں یہ غلط بات ہے اس کا تاثر سوسائٹی میں صحیح نہیں

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نے جو فیصلہ کیا تھا وہ توازن پیدا کرنے کی کوشش کی تھی، جرمانے ہم نے نہیں عدالتوں نے طے کئے تھے، مقدمے ہم نے نہیں بنائے تھے، جرمن اخبار نے دستاویزات جو پانامہ والی لیک کیں اس میں بتایا گیا کہ پاکستان کا حکمران خاندان بھی بلیک منی میں شامل ہے، یہ مقدمہ ہم نے نہیں بنایا تھا، نواز شریف او رمریم کو سزا ہوئی، عدالتی فیصلہ رہتا ہے تو 800 قیدی جیلوں میں وفات پا چکے ہیں، کیا وہ دوسرے قیدی جو بیمار ہیں وہ کہیں کہ ہم ٹھیک ہوں گے تو آ جائیں گے ان کو بھی اجازت ملنی چاہئے،

فواد چوھدری نے مزید کہا کہ آج جو ہوا جس طرح ن لیگ نے روایت کے مطابق ورکرز کو نکالا اور طاقتور اور عام حلقے میں فرق کیا گیا، دیکھتے ہیں کہ نواز شریف واپس آتے ہیں یا نہیں لیکن مجھے امید کم ہے. ہم نے پوری کوشش کی ہے اب بھی کوشش کریں گے کہ این آر او نہ ہو، این آر اوکا تاثر نہیں ہونا چاہئے، این آر او بالکل نہیں ہو گا، سوال یہ ہے کہ عام آدمی کا تاثر کیا ہے انصاف کے حوالہ سے؟

Leave a reply