مزید دیکھیں

مقبول

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا

معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، درآمدی وبیرونی ادائیگیوں کے...

تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار

روہڑی: کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس...

عزم واضح ہے کہ کوئی بھی خاتون ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے پیچھے نہ رہے،شزا فاطمہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی...

سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے...

مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے،جس ضلع میں کیس آیا افسران کیخلاف ایکشن ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت انسداد پولیو کیلئے خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں انسداد پولیو کیلئے مربوط انداز میں موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری بناناہمارا مشن ہے – پنجاب میں انسداد پولیو کی مہم میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا- کورونا کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کی اہمیت بڑھ گئی ہے –

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنرز کواپنے اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے- انسداد پولیو سے متعلقہ اجلاس نہ کرنے پر بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو وارننگ جاری کی گئی ہے- جس ضلع میں پولیو کیس سامنے آیا اس ضلع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کے خلاف ایکشن ہو گا-

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پولیوکیس سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنرسے بھی جواب طلب کیا جائے گا- اچھی کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرز اور پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی- پنجاب میں اگر چہ صورتحال دوسرے صوبوں سے بہتر ہے لیکن انتظامیہ اور متعلقہ حکام انسداد پولیو کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں –

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس پولیو ورکرز کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں –
انسداد پولیو مہم کے دوران کوروناسے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں – 50 سال سے زائد عمر کے پولیو ورکرز کو فیلڈ ڈیوٹی سے استثنی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پولیو ورکرز ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال لازمی کریں گے – فیلڈ میں جانے سے قبل پولیو ورکرز کی سکریننگ ہو گی- انسداد پولیو مہم کی موثر مانیٹرنگ کی جائے- بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے -انسداد پولیوکے اقدامات سے آگاہی کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے- محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر بچے کی انسداد پولیو قطرے لازمی پلائیں – کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسینیشن سے محروم نہیں رہنا چاہیئے۔

https://twitter.com/CMPunjabPK/status/1285125740254593024

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن مراد راس، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ڈبلیو ایچ او کے عہدیداران اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی،ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوزاور قومی پولیو پروگرام کے کوآرڈینیٹرویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan