عفت عمر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے ھال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی انہوں نے اس میںکہا مجھے سیاستدان بننے کا کوئی شوق نہیں ہے ، سیاست ایک بہت اہم کام ہے اور ہر کوئی یہ کام نہیں کر سکتا. میں سمجھتی ہوں کہ مجھ میںسیاستدان بننے کی قابلیت نہیں ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے وقتوں میں وہ سب کیا جو کیا جا سکتا تھا مجھے کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے، میں نے اپنے دور میں بھی کام کو انجوائے کیا اور آج بھی کررہی ہوں. دور دور کی بات ہوتی ہے آج میرا شاید ہیروئین آنے والا دور نہیں رہا اور میں اس چیز کو کھلے دل سے تسلیم کرتی ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے سپر ماڈل ہونے کے باوجود انڈیا سے کبھی کام کی آفر
نہیں ہوئی ہوئی ہوتی تو ضرور کرتی آخر کار بالی وڈ ایک بڑی انڈسٹری ہے. اب بھی اگر کبھی آفر ہوئی تو کروں گی لیکن مجھے میری زندگی میں تو کم از کم انڈیا اور پاکستان کے حالات ٹھیک ہوتے دکھائی نہیں دیتے. باقی دیکھتے ہیں کہ حالات کس کروٹ بیٹھتے ہیں ابھی تو ملک میں بہت زیاہد سیاسی ہلچل ہے.