اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی بانی پی ٹی آئی کی سازش تھی، سانحہ نو مئی کے مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں-
باغی ٹی وی: عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ نو مئی کو لاہور جناح ہاؤس، پی اے ایف میانوالی، راولپنڈی، قلعہ چکدرہ کے ملزمان کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، نو مئی کو ملک کے دفاعی اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کی گئی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے مذموم سازش تھی،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے رفقانے نو مئی کی منصوبہ سازی میں حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ نو مئی کے مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں،جن مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں یہ توڑ پھوڑ میں ملوث تھے، نو مئی کے مجرمان کا فیئر ٹرائل ہوا ہے سانحہ نو مئی کے مجرمان کو ٹرائل کے دوران تمام بنیادی حقوق دیئے گئے، ٹرائل کورٹ میں عجلت میں کیس کا فیصلہ نہیں ہوا، پراسیکیوشن کی طرف سے بہت وقت لیا گیا، اور عدالت میں باقاعدہ شواہد پیش کیے گئے،آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے، اب کوئی جرات نہیں کر سکے گا کہ ملکی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج
ان کا کہنا تھا کہ رائٹ ٹو فیئر ٹرائل عالمی معاہدوں اور قوانین کے عین مطابق ہے، اور اس میں ہمارے آئین اور قانون کا خاص خیال رکھا گیا ہے، رائٹ ٹو فیئر ٹرائل میں وکیل کا حق، ریکارڈ اور فیملی تک رسائی دی گئی ہے،رائٹ ٹو فیئر ٹرائل میں اپیل کے دو حق دیئے گئے ہیں، سانحہ نو مئی میں حملہ آوروں کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔
فوجی عدالتوں کی حمایت کرنیوالی پی ٹی آئی آج فیصلے پر سیخ پا کیوں
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے دوست ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سیاحتی شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان اور ترکیہ کےدرمیان ثقافتی رابطوں وتبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ثقافتی تعاون کے فروغ کیلئے عوامی رابطوں کو بڑھانا ہوگا۔
کسی ایک فرد کے بیانات پر تبصرہ نہیں کر سکتے،رچرڈ کے بیان پر دفترخارجہ کا ردعمل
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں، پاکستان اورترکیہ کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی سرحدوں یا اچھے برے وقت کی محتاج نہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بہت سی قدریں مشترک ہیں، دونوں ممالک ثقافت اورمذہب کے ذریعے بھی ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔