سپریم کورٹ کا دو ماہ کیلئے مجرم کو علاج کیلئے رہا کرنے کا حکم

0
60
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے دو ماہ کیلئے مجرم جاوید اقبال کو علاج کیلئے رہا کرنے کا حکم دیدیا

عدالت نے کہا کہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق مجرم کو برین ٹیومر ہے،دو ماہ بعد میڈیکل رپورٹس کا دوبارہ جائزہ لینگے ،عدالت نے جاوید اقبال کو سزا معطلی کے دوران علاج کا تمام ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دے دیا نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے سزا معطلی کی مخالفت کی گئی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت میڈیکل بورڈ تشکیل دے اسکی رپورٹ پر فیصلہ کیا جائے، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کر دی

دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے سرکاری اسپتال کی رپورٹ ہے کیسے مسترد کر دیں؟ مجرم جاوید اقبال کو احتساب عدالت نے 10 سال قید اور 10 کروڑروپے جرمانہ کیا تھا

راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

Leave a reply