پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کئی بار یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پی ٹی آئی ایک تربیت یافتہ دہشت گرد گروہ ہے۔ دو دن سے پی ٹی آئی کے کارکن پنجاب میں خون و آگ کی ہولی کھیلتے ہوئے اسلام آباد کی جانب بڑھ چکے ہیں، جو کہ نہ صرف ملک کے امن و امان کے لیے خطرہ ہے، بلکہ ریاستی اداروں کی اس بات کو چیلنج کرنے کی کوشش بھی ہے۔
میاں جاوید لطیف نے 9 اور 10 مئی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس وقت پالیسی ساز اور آئینی ادارے پی ٹی آئی کے مجرموں کو سزا دیتے تو آج ملک میں ان حالات کا سامنا نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف سیاسی ورکر نہیں ہیں بلکہ یہ منظم طور پر ملک میں انتشار اور تشویش پیدا کرنے والے افراد ہیں۔میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ قوم کو بتا دیا جائے کہ یہ دباؤ کہاں سے آ رہا ہے، اور کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان آئین اور قانون کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں آئینی اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کو پوری شدت کے ساتھ نبھانا ہوگا تاکہ ملک میں مزید افراتفری نہ ہو اور قومی مفاد کا تحفظ کیا جا سکے۔اگر حکومت اور ادارے مناسب وقت پر ایکشن لیتے تو آج پاکستان اس بحران سے دوچار نہ ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بدامنی اور تشویش کے پیچھے وہ قوتیں ہیں جو پاکستان کے آئین و قانون کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا
9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی
پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے
آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ
اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان
عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب
کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف
میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان
پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا