مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
نئی دہلی: دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے گارڈ اور ڈرائیور کی تنخواہ بڑی بڑی کمپنیوں کے منیجرز سے بھی زیادہ ہے۔
باغی ٹی وی: بھارتی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے مالک 65 سالہ مکیش امبانی دنیا کے دسویں امیر ترین شخص اور ایشیا کے سب سے امیر بزنس مین ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 85 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
آریانا گرانڈے اور نکی میناج کیلئے گانے لکھے، اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد
مکیش امبانی اپنی دریا دلی کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں مکیش امبانی رفاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیتےہیں اوراپنے ملازمین کے لیے بھی ایک اچھے باس کی شہرت رکھتے ہیں،جب کہ ان کے گھرہونےوالی شادی کی تقریبات میں بھی وہ دل کھول کرخرچ کرتے ہیں
اگست 2022 میں، مکیش امبانی نے کاروبار اور معیشت پر کوویڈ وبائی امراض کےاثرات کی وجہ سےاپنی پوری عطیہ کر دی تھی ریلائنس گروپ کے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سےامبانی نے ریلائنس سے فوائد، کمیشن یا اسٹاک آپشنز کی صورت میں کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا۔
تاہم، جب اپنے ملازمین کی مالی آزادی کا خیال رکھنے کی بات آتی ہے، تو مکیش امبانی ایک اہم کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان کی طرح مکیش امبانی بھی اپنے ڈرائیورز اور باڈی گارڈز کو حیرن کن تنخواہیں دیتے ہیں۔
عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینئرقیادت کا ہنگامی اجلاس جاری
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو نے 2017 میں مکیش امبانی کے ذاتی ڈرائیور کی تنخواہ میں کا انکشاف کیا – جو کہ 2 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔ یہ کم از کم 24 LPA کی سالانہ تنخواہ ہے۔ لیکن سب کے ذہن میں سوال یہ ہے کہ 2023 میں اس کی تنخواہ کتنی ہے؟
بھارتی میڈیا نے انکشاف کیاہےکہ بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کےڈرائیورز دنیا کی بہترین اورجدید ترین بلٹ پروف گاڑیاں چلانےکی مہارت رکھتےہیں اورایک ڈرائیورکی تنخواہ آج سے 6 سال قبل بھی دو لاکھ روپے ماہانہ تھی اس سے زاندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت ڈرائیور کی تنخواہ کیا ہوگی۔
امبانی گھرانے کے ڈرائیورز کی بھرتیاں پرائیویٹ کنٹریکٹنگ فرم کے ذریعے کی جاتی ہیں اور ان ڈرائیوز کو ارب پتی خاندان کے پرتعیش طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے سخت تربیت سے گزرنا ہوتا ہے باورچیوں، گارڈز اور ہاؤس کیپنگ اسٹاف سے لے کر ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ ساتھ الاؤنس اور انشورنس بھی فراہم کی جاتی ہے۔