عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

0
42
imran

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے چودھری پرویزالہٰی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں سیاسی صورتحال، ملکی معاملات اورحکومت کے انتقامی اقدامات پر گفتگو کی گئی،پنجاب اور خیبر پختونخواکے انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ملاقات میں حکومت کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، حکومت کو انتخاب کی تاریخ دینا پڑے گی ورنہ آئین شکنی کی مرتکب ہوگی حکومت الیکشن سے نہیں بھاگ سکتی حکومت کی ناک تلے دوبارہ دہشتگردی ملک میں سر اٹھا رہی ہے،حکومت کو امن و امان کی نہیں مخالفین کو کچلنے کی فکر ہے،

عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کی بنیاد عدل و انصاف پر رکھی گئی،عدل وانصاف کے بغیر کسی ریاست میں خوشحالی نہیں آسکتی،سرمایہ کار اپنا سرمایہ اسی ریاست میں لگاتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو، جہاں انصاف ہوتا ہے وہاں قبضہ گروپ اور این آر او نہیں ہوتا، عدل و انصاف کے معاشرے میں بڑے لوگ چوری کر کے معاف نہیں کروا سکتے، جو قوم اپنے نظریے سے پیچھے ہٹ جاتی ہے وہ مر جاتی ہے معیشت کی بہتری کیلئے بھی قانون کی حکمرانی ضروری ہے، سازش کے تحت ملک میں چوروں کی حکومت لائی گئی،اگر آج بحیثیت قوم نہ جاگے تو سب اس صورتحال کے ذمہ دار ہونگے، اوورسیز پاکستانی ملک کاقیمتی اثاثہ ہیں،جب عدم اعتماد لائی گئی تو ڈالر178روپے کاتھا،9مہینے میں ڈالر 100روپے مہنگا ہوچکا ہے،ڈالرمہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی آچکی ہے،ملک میں ابھی مزید مہنگائی ہونے والی ہے،ہمارے دور میں تیل 115ڈالر فی بیرل تھا،ہمارے زرمبادلہ انتہائی کم ہوگئے ہیں،اسحاق ڈار نے بڑی بھڑکیں ماریں کہ ڈالر کو200سے نیچے لے کرآوں گا،انہیں یہ معلوم نہیں کہ اب حالات بہتر کیسے ہونگے،حکومت الیکشن سے بھاگنے کی بھی تیاری کر رہی ہے، یہ اپنے مخالفین کیخلاف کیسز بنارہے ہیں،شہبازگل،اعظم سواتی اور فوادچودھری پر مقدمات بنائے گئے،فواد چودھری کو صبح 4بجے گرفتار کیا گیا،لاہورہائیکورٹ نے 4مرتبہ کہا کہ فواد چودھری کو پیش کریں رجیم چینج کیخلاف بیانیہ دینے والوں پر ظلم کیا گیا،میرے اوپر60ایف آئی آرز ہیں،عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز اور قوم جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بھی تیزی سے خراب ہو رہی ہے،موجودہ حکومت ملکی معیشت کو تباہ کرچکی،پی ڈی ایم حکومت بدترین بوکھلاہٹ کاشکار ہے ،

دوسری جانب عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ کے پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا،خیبر پختونخوا کی سابق حکومت کے کابینہ ارکان نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ محمود خان ، پرویز خٹک ، اسد قیصر بھی موجود تھے اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی گئی گورنر زکی طرف سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اے پی سی میں شرکت کی دعوت کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی،

دوسری جانب زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان موجود ہیں، پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے خواہشمند افراد کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ روز اپنے حلقوں سے بندے لے کر زمان پارک آئیں گے جو ڈیوٹی کریں گے، جو بندے نہیں لائے گا اسکو ٹکٹ نہیں ملے گا، آنیوالے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حصول کے لئے زمان پارک بندے لانا شرط رکھ دی گئی ہے،اور باقاعدہ اسکا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے

عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

 قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

Leave a reply