آئندہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شمال مغربی بلوچستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ کا امکان ہے۔

جھنگ میں سابق چیئرمین یونین کونسل پر سر عام تشدد

دوسری جانب اسموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب کے 10 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن بے اثر ہوگیا، حکومت اپنی ہی لگائی ہوئی پابندیوں پر عمل درآمد نہ کروا سکی، شہریوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے،لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور نارووال سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں اسموگ کی روک تھام کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن موثر نہ ہو سکا، پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے اسموگ کی روکتھام کیلئے ہفتے کے روز کیے گئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ٹریفک پولیس دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے بجائے روایتی طور پر خاموش ہی رہی ، بھی ماسک کی پابندی، ٹریفک میں کمی اور نہ ہی فضا میں زہریلا دھواں روکنے کیلئے کوئی کارروائی نظر آئی۔

الشفا اسپتال کے نیچے حماس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اسرائیلی دعوی،مغربی میڈیا …

Comments are closed.