خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔خیبرپختونخوا میں مہمند کے علاقے قیوم آباد میں گاڑی اور مسافر بس میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوا۔زخمی شخص کو تشویشناک حالت کے باعث پشاور کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کنڈڑے واری کے مقام پر 2 مسافر بسیں ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب پنجاب کے شہر بھکر میں گڈولہ ریلوے پھاٹک کے قریب ایمبولنس اور ٹریلر میں ٹکر سے 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ملک میں مختلف حادثات کے دوران دس افراد جاں بحق
Shares: