محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے، اسلا م آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال میں بارش کی پیش گوئی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی برسات متوقع ہےسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، بالائی سندھ میں موسم شدید گرم اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔
ہمسائے کی مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش ہوئی ، اس کے علاوہ خوشاب ، مظفرآباد شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سال کی بچی جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر،ڈیرا غازی خان41، حیدر آباد ،ملتان 39، پشاور 37، لاہور، مظفر آباد 36 ،کراچی، اسلام آباد 35، گلگت 31 اور کوئٹہ میں 29 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔