چینی کاروباری سربراہان سے وفاقی وزرا کے ای کامرس و مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے مذاکرات
اسلام آباد: چین آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ماڈرن ایگریکلچر اور ہیلتھ کئیر میں انویسٹمنٹ کرے گا –
باغی ٹی وی: وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کے دورہ چین میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مذاکرات جاری ہیں اور بیجنگ میں ہفتے کے روز وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ،مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت چین کے 60سالہ پرانے سی زیڈ کے ہورائے گروپ اور پاکستان سے آئے ہوئے وفد کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں طے پایا کہ چین پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ماڈرن ایگریکلچر، ہیلتھ کئیر، لاجسٹک،انفراسٹرکچر اور سپلائی چین مارکیٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا،اسی طرح ای کامرس کو وسعت دینے کیلئے پاک چین تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے چینی حکام کو پاکستان میں مکمل سازگار ماحول کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ہونے کے ناطے چین اور پاکستان کے باہمی تجارتی روابط خطے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس کے مثبت اثرات دونوں ملکوں کی معیشت کیلئے حوصلہ افزا ہوں گے۔
شیر افضل مروت نے اینکر پرسن منصور علی خان سے کروڑوں روپے …
اجلاس میں شامل چینی گروپ کے چیئرمین لیو یافی، جنرل مینجرصوفیہ لی، ڈیوی ڈانگ، چن وینلونگ اور شی جی نے پاکستانی وفد کو یقین دلایا کہ اُن کا ادارہ پاکستان میں امپورٹ اور ایکسپورٹ مصنوعات میں اضافے کے لئے بھاری سرمایہ کاری کرے گا، اسی طرح انڈ سٹری اکیڈمیا ریسرچ اور اثاثوں کی مینجمنٹ پر بھی دو طرفہ شراکت ہوگی، وفاقی وزیر کامرس جام کمال خان نے چینی حکام کو تجارتی حوالوں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور چینی حکام کی طرف سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہا۔
راہول گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے قرارداد منظور
دریں اثناء بیجنگ چین سے ٹینگشن ڈونگھا آئرن سٹیل گروپ کے وفد نے بھی وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،مواصلا ت و نجکاری عبدا لعلیم خان سےاجلاس منعقد کیا اور اُن سے پاکستان سٹیل ملز اور آئرن کےمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری و دیگر امور پر بات چیت کی، اس اجلاس میں سینئر ایڈوائزر ڈونگھا گروپ چیئرمین مس لوشو نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو اپنے ادارے کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بریفنگ دی اور ان سے دو طرفہ تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔