قصور، ملک پر نالائقوں کا ٹولہ مسلط ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ملک دن دوگنی اور رات چُوگنی ترقی کر رہا تھا، مسلم لیگ ن نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی راہ پر گامزن کر دیا تھا عوام خوشحال تھی غریب اچھی زندگی بسر کر رہا تھا ہر طرف بجلی، گیس، میٹرو، سڑ کیں، اور دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری تھی لیکن موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

ان خٰیالات کا اظہار سماجی شخصیت طاہر رحمان وہابی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہر طرف بے روزگاری، چینی بحران، آٹا بحران، پیٹرول بحران اور متعدد مسائل نے پنجے گاڑھ لئے ہیں موجودہ حکومت نے غریب دُشمنی کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ عوام حکومتی معاشی پالیسیوں سے سخت پریشان ہے حکومت غریبوں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کپتان کااپنی ٹیم سے مطمئن نہ ہونا حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے وزیر اعظم اور انکی ٹیم ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتی جار ہی ہے نالائق اور نا اہل حکومت کا جانا ہی بہتر ہے

Shares: