مولانا فضل الرحمن سیاست میں زندہ رہنے کیلئے مدارس کے طلبہ کو استعمال کر رہے ہیں ، سینئر مرکزی رہنماء تحریک انصاف

لاہور ۔ 30 جولائی(اے پی پی )پاکستان تحرےک انصاف کے سےنئر مرکزی رہنماء اےم شاہ زےد خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار کا نشہ پورا کرنے کیلئے مدارس طلبا کو ڈھال بنا رہے ہیں ۔ رہزنوں کا ساتھی کسی صورت قوم کا رہبر نہےں ہو سکتا ۔ مولانا فضل الرحمان جن رہزنوں کے چوری کے مال کا تحفظ کر نا چاہتے ہےں ان کے سےاہ کارنامے سے باخوابی واقف ہےں ۔ فضل الرحمان کا نقب زنوں کا ساتھ دینا اسلامی تعلیمات کے بھی منافی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے لیکن کسی سزا یافتہ شخص کو جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں دینگے ۔ مولانا فضل الرحمن آج کل بیروزگار ہیں اور سیاست میں زندہ رہنے کیلئے مدرسے کے بچوں کا استعمال کر رہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں ۔ ان کا کام نوازشریف اور آصف زرداری کا پیغام ایک دوسرے کو پہنچانا ہے ۔ حکومت کو مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن دینے والے مولانا فضل الرحمن کون ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مزےد کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے سیاسی آکسیجن حاصل کرنے کیلئے عرفان صدیقی کے معاملے کو اچھالا، ۔ عرفان صدیقی نظام کے ان نقاءص کا شکارہوئے جن کی درستگی کیلئے وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں ۔ وزیراعظم نے اس معاملے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے لہٰذاحقائق کی روشنی میں فیصلہ ہوگا کہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب کون ہوا اورجس کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہوگی اس کو سزا ضرور ملے گی ۔

Shares: