بھارت کے شہر گوروگرام میں ایک مالیاتی کمپنی کے ملازم نے اپنے ہی کولیگ کو گولی ماردی۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انتہائی افسوسناک اور عدم برداشت کا واقعہ بدھ کی شام پیش آیا جب 23 سالہ وشال کی اپنے کولیگ امن جانگڑا سے آفس میں کرسی پر بحث شروع ہوئی جو ایک بڑی لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔
فیصل آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی،شہریوں کو کال کرکےلوٹنے والا منظم گروہ گرفتار
پولیس کے مطابق وشال گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرایا ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جو ہریانہ کے حصار کا رہنے والا ہے متاثرہ کی شناخت گروگرام کے سیکٹر 9 میں فیروز گاندھی کالونی کے رہنے والے 23 سالہ وشال کے طور پر کی گئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور وشال کو اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے بتایا کہ وشال کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی اور متاثرہ کے بھائی کی شکایت کی بنیاد پر تعزیرات ہند کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) اور آرمس ایکٹ کی دفعہ 25-54-59 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ملتان: میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث پی ٹی آئی گرفتار
اپنے بیان میں وشال نے کہا کہ منگل کے روز دفتر میں کرسی کو لے کر اس کی اپنی ساتھی امان جانگڑا کے ساتھ جھگڑا ہوا چھٹی کا وقت ہوگیا تھا اس لیے میں غصے سے آفس سے نکل گیا بدھ کے روز ایک مرتبہ پھر کرسی کو لے کر تکرار شروع ہوئی جس کے بعد وہ جب آفس سے نکل کر سڑک کنارے چل رہا تھا تو امن نے اسے پیچھے سے آکر گولی ماردی اورموقع سے فرار ہو گیا-
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امن کی تلاش شروع کردی گئی ہے ملزم کی شناخت ہو گئی ہے اور ہم اسے پکڑنے کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔ اسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا-