بلوچستان حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔

صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ الاؤنس صرف ان ملازمین کو دیا جائے گا جو ملک کے اندر تعینات ہیں، جبکہ بیرون ملک پوسٹنگ یا ڈیپوٹیشن پر موجود ملازمین اس رعایت کے اہل نہیں ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈہاک الاؤنس کا بوجھ مالی سال 2025-26 کے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے رواں مالی سال کے لیے 1028 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کیا ہے، جس میں 24 ارب روپے سرپلس ظاہر کیا گیا ہے۔ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 642 ارب روپے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے 249.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا گیا جبکہ بلوچستان کو فیڈرل فنڈڈ پراجیکٹس کی مد میں 66.5 ارب روپے اور فارن پراجیکٹ اسسٹنس کے طور پر 38 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

ایرانی صدر کو غیر معیاری پیٹرول کے باعث ٹیکسی میں سفر کرنا پڑ گیا

سینیٹ ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں اختلافات ، ناراض امیدواروں سے پہلی ملاقات ناکام

وزیراعظم شہباز شریف سے لیبیا کے کمانڈر ان چیف کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

Shares: