یہ وقت سیاستدانوں کی باہمی لڑائی کا نہیں بلکہ ملک بچانے کا ہے،حافظ مسعود اظہر

0
67
hafi masood ahar

پاکستان اسلامک کونسل کے چیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے کیپٹن حسن جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ قوم کے محسن ہیں انھوں نے دفاع وطن پر جانیں نچھاور کی ہیں ۔ پاکستانی قوم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کےلئے سیکورٹی اداروں کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ ہے ۔قوم کو ملک کے دفاع کےلئے جانیں قربان کرنے والے اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے ۔ انھوں نے کہ یہ وقت سیاستدانوں کی باہمی لڑائی اور سیاست کا نہیں بلکہ ملک کو بچانے کا ہے ۔ سیاسی ، معاشی اور دفاعی اعتبار سے ہمارا ملک سنگین ترین صورت حال سے گزررہا ہے ۔ آئی ایم ایف ہماری معاشی اور پالیسیوں پر حاوی ہوچکا ہے ۔ حالت یہ ہے کہ ہمارے حکمران آئی ایم ایف کی مرضی کے بغیر کچھ بھی کرسکتے ہیں ان حالات میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ہمارے ملک کےلے سخت نقصان دہ ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ، دفاعی ادارے اور سٹیک ہولڈرز ملک کو بچانے اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کےلئے یک دل ویک جان ہوجائیں اگر ان حالات میں بھی ہمارے سیاستدانوں اور حکمرانوں نے ہوشمندی سے کام نہ لیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ ملک کی سالمیت سے کھیلنے ، بیگناہوں کاخون بہانے، دہشت گردی کی وارداتیں کرنے والے اور ان کے سہولت کار کسی قسم کی بھی رعایت کے حقدار نہیں ہیں ۔ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ انھیں عبرتناک انجام سے دوچار کیا جائے ۔ دہشت گردی کو بنیادوں سے اکھاڑا جائے ۔ ہماری اولین ترجیح ہمارا ملک ہے ، ہماری سیاست ، عزت اور خودمختاری اس ملک کی وجہ سے ہے ۔ 1971ءمیں ہم ایک سنگین ترین حادثہ اور سانحہ سے گزر چکے ہیں افسوس ہمارے سیاستدانوں نے 1971ءکے سانحہ سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا ملک میں آگ لگی ہوئی اوریہ اقتدار کی لڑائی لڑرہے ہیں جبکہ یہ وقت دہشت گردوں کے خلاف لڑنے اور ملک کو مضبوط بنانے کا ہے ۔

Leave a reply