توہین مسجد نبوی،ملک بھر کے تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیل طلب

0
129
عدالت کو پہلی بار کسی نے مثبت بات کہی ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ

توہین مسجد نبوی،ملک بھر کے تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیل طلب
فواد چودھری سمیت دیگر کے خلاف مقدمات اندراج کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ اسپیکر کی جانب سے کون آیا ہے؟ وکیل نے کہا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق جو ممبر پارلیمنٹ گرفتار ہو اسے اجلاس میں شرکت کی اجازت ہو گی،اسپیکر کی اجازت کے بغیر کسی رکن کو گرفتار نہیں کیا جا سکے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو بہت اچھے رولز بنائے ہیں،آپ کی پٹیشن پر تو رولز میں بھی ترمیم ہو گئی ہے،ترمیم کے بعد پارلیمنٹ اجلاس میں اب کوئی حلقہ نمائندگی کے بغیر نہیں رہے گا، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عدالت کی آبزرویشن آ جائے کہ ان رولز پر عمل درآمد کا پہرہ بھی دینا ہے،کورٹ نے آئین کی سربلندی کے لیے جو کام کیا اس پر ہم مشکور ہیں،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف اس کورٹ نے نہیں، سب عدالتیں ایسا ہی کرتی ہیں، آئین اپنی جگہ ہے جس کا احترام کرنا چاہیے،وکیل نے کہا کہ ججز نے تو آئین کی پاسداری کا حلف لیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر جب اسپیکر تھے تو ایک پٹیشن آئی تھی، ہم نے یہی کہا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی معاملہ زیر غور لا کر خود فیصلہ کریں گے، پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اب اسپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید نہیں عدالت توقع کرتی ہے کہ رولز میں ترمیم پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا، وفاقی حکومت یہ چیز کیسے روک سکتی ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج نہ ہوں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخو ا میں کوئی ایف آئی آر ہو تو وہ ہم سے تو نہیں پوچھیں گے، وکیل نے کہا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق جو ممبر پارلیمنٹ گرفتار ہو اسے اجلاس میں شرکت کی اجازت ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کی جانب سے بنائے گئے قانون کی تشریح کر سکتی ہے،

ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے آئندہ سماعت پر مقدمات کی تفصیل جمع کرانے کی یقین دہانی کروائی ،عدالت نے استفسار کیا کہ وزارت داخلہ کو کیا ایشو ہے کہ وہ ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیل جمع کیوں نہیں کرا رہی؟ ان کے استعفے منظور نہیں ہوئے، استعفوں کی منظوری تک وہ ممبر پارلیمنٹ ہیں، عدالت نے دو ہفتے میں ملک بھر کے تھانوں میں پٹیشنرز کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل طلب کر لی

توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا

مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

Leave a reply