ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے

0
61
yom e shohda

ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے-

باغی ٹی وی: آج دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ کیا گیا جبکہ تینوں مسلح افواج کی یونٹس میں خصوصی طور پر قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

آج یومِ تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر خصوصی پروگرام اور تقریبات منعقد کی جائے گی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ائر اسٹاف بھی خِراج عقیدت پیش کریں گے۔

پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈ کوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹر اور پولیس کی شہداء یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی تقریبات کا انتظام کیا جائے گا جس میں طلباء اور طالبات بھرپور حصہ لیں گےشہدا کی قبور پر فاتحہ خوانی کی جائے گی ملک بھر میں شہدا کے لیے ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

یوم تکریمِ شہدائے پاکستان کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نےپیغام جاری کیا،صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی سالمیت اور سلامتی ہمارے شہدا کی گراں قدر خدمات کے بغیر ممکن نہیں ہے، آج ہم مادر ِوطن کے لیے عظیم قربانیاں دینے والے اپنے آباؤ اجداد اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بےمثال جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم تکریمِ شہداء منا رہے ہیں۔


عارف علوی نے کہا کہ پاکستان آرمی، رینجرز، ائر فورس، نیوی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں سمیت ہماری مسلح افواج کے جوانوں نے بہادری اور قربانیوں کی بدولت پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے کیونکہ ہماری تاریخ میں اُنہوں نے آزمائش کی ہر گھڑی میں جذبہ حب الوطنی اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔


صدر مملکت نے مزید کہا کہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے علاوہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی لعنت کو بھی کامیابی سے شکست دی، آج کے دن عہد کریں ہم اپنے بہادر شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے، ہمیشہ ان کی عزت کریں گے آج پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔


وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے یوم تکریم شہداء کےموقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید اپنی زندگی اپنی قوم اور ملک کی خاطر قوم کی خاطر قربان کردیتا ہے، شہید قوم اور ملک کا محسن ہوتا ہے، جو قوم ان شہسا کی عزت نہی‌ کرتیان کا وجود بقی نہیں رہتا ہمارا فرض ہے شہداء کو ہمیشہ عزت اور احترام کے ساتھ یاد رکھیں حالیہ واقعات میں شہداء کی یادگاروں اور مجسموں کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا گیا، شہداء کی فیملیز نے ان واقعات کو انتہائی دکھ کے ساتھ محسوس کیا، ایسے واقعات میں ملوث افراد پاکستانی کہلوانے کے قابل نہیں، تمام ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔


پاک فوج کی جانب سے یوم تکریم شہداء پر قوم کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے وطن کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہےآئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی قربانیاں آئندہ نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، شہدائے پاکستان ہمارے ہیرو اور ملک کا سرمایہ ہیں، ان قربانیوں کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائےگی شہدا ہمارا فخر تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر میجر شبیر شریف شہید کی قبر پہ ان کے ورثا اور عوام کی پاک فوج کے دستے کے ہمراہ آمد ہوئی ہےپاک فوج کے دستے نے میجر شبیر شریف شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی،زائرین نے میجر شبیر شریف شہید کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک و قوم کے لیے ان کی لازوال قربانیوں کو سراہا زائرین نے عزم کیا کہ ہمارے شہداء کی تکریم میں کبھی کمی نہیں آنے دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت 25 مئی کو’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘ منانے کا اعلان کیا گیا یہ دن منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا اور قوم کو یہ پیغام بھی دینا ہےکہ شہداء، اُن کی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخرہے۔

Leave a reply