سانحہ مچھ ، ملک بھر میں اجتجاج شدت اختیار کر گیا
کراچی : مچھ واقعے کے خلاف دھرنے میں شارع فیصل پر راستہ روکنے پر شہریوں اور مظاہرین میں تصادم ہوا، اس دوران مشتعل افراد نے پتھراؤ اورتوڑپھوڑ کی اور 5 موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی۔
تفصیلات کے مطابق مچھ واقعے کے خلاف کراچی کے 29مقامات پر دھرنا جاری ہے، راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شارع فیصل پر راستہ روکنے پر شہریوں اور مظاہرین میں تصادم ہوا، اس دوران مشتعل افراد نے پتھراؤ اورتوڑپھوڑ کی اور 5 موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 10سے12لڑکے شہریوں پر پتھراؤ کررہے تھے ، شہریوں کی درخواست تھی کوئی راستہ توچھوڑ دیں ، مظاہرین کےنہ ماننےپرشہریوں کا جھگڑا ہوا۔
پہلوان گوٹھ کے قریب کراچی ایئرپورٹ کے عقبی داخلی اور خارجی راستے پر بھی دھرنا شروع ہو گیا اولڈ ایریا کے مرکزی راستے پر احتجاج بھی کیا جارہا ہے ٹائر نذر آتش کر دیے گئے ، کراچی میں احتجاجی اور دھرنوں کے مقامات کی تعداد 30 تک پہنچ گئی
سانحہ مچھ کے مقتولین سے اظہار یکجہتی کے لئے شیعہ برادری کی احتجاجی ریلی اور مظاہرے جاری
کہروڑپکامیں احتجاجی ریلی ٹبہ سادات سے چوک بخاری تک نکالی گئی، شیعہ برادری نے چوک بخاری میں احتجاجی مظاہرہ کیا، تمام شیعہ برادری اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔احتجاجی مظاہرین کا دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ