ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

0
57

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

باغی ٹی وی: ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہےجبکہ پنجاب میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی ساہیوال، سیالکوٹ، سمندری، سرگودھا، بہاولپور، راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

طور خم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز اور مال بردارگاڑیاں ملبے تلے …

محکمہ موسمیات کے مطابق کرک میں بارش سے گرمی کےشدت میں کمی آگئی،آزاد کشمیر اور جڑواں شہروں کےمختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکے بادل برسنا شروع ہوگئے، بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کا راجن پور میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد اپنے ہی …

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں سمیت وسطی پنجاب اور شمالی و مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہےخیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی وسطی پنجاب سمیت شمالی ومشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے ہاکستان کو4 رنز سے شکست دیدی

Leave a reply