مزید دیکھیں

مقبول

خدمت کا رمضان،ملک بھر میں سحر و افطار دسترخوان سجیں گے. مرکزی مسلم لیگ

مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سحر و افطار کے لیے خصوصی دسترخوان لگائے جائیں گے، ماہ رمضان ہمیں قرب الٰہی کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔دعا ہے رمضان المبارک پوری قوم کے لیے رحمت، برکت اور مغفرت کا ذریعہ بنے اور ملک میں خوشحالی و استحکام کا باعث ہو۔

رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے مشترکہ بیان میں کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے.مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں پیش پیش رہی ہے اور رمضان کے دوران بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں لگائے جانے والے سحر و افطار دسترخوانوں میں معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، تاکہ روزہ داروں کو عزت و وقار کے ساتھ افطار اور سحری کی سہولت میسر ہو۔ خدمتِ خلق کا یہ جذبہ ہی حقیقی طور پر رمضان کی روح کو اجاگر کرتا ہے اور ہمیں نیکی کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ سحر و افطار دسترخوان مساجد، مدارس، عوامی مقامات پر لگائے جائیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

سیف اللہ خالد کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں او رسعادتوں والامہینہ ہے۔ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کرے ۔ زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفارکرنے کو اپنا معمول بنایاجائے .ماہ رمضان میں قرآن مجید نازل ہوا، جو تمام انسانوں کی لیے ہدایت کی کتاب ہے۔ قرآن اپنے ماننے والوں کے اندر یہ صلاحیت پیدا کرتا ہے کہ وہ حق اور باطل کو پہچان سکیں اور دنیا میں اس کے عادلانہ نظام کے قیام کے لیے راہ ہموار کریں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan