ملک بھر میں احتجاج جاری،گوجرانوالہ میں 21 زخمی،لاہور سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بند

0
47

ملک بھر میں احتجاج جاری،گوجرانوالہ میں 21 زخمی،لاہور سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بند

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز سے ملک میں احتجاج جاری ہے

لاہورکے 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں چونگی امرسد ٹریفک کے لیے بند ہے، بھٹہ چوک، شاہکام چوک،مند پلی رائیونڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے، یتیم خانہ چوک، خیابان چوک بھی ٹریفک کے لیے بند ہے شاہ پور کانجراں کے مقام پر ٹریفک سست رووی کا شکارہے شاہدرہ موڑ، امامیہ کالونی پھاٹک بھی ٹریفک کے لیے بند ہے منڈالا روڈ، نیوشادباغ چوک، کرول گھاٹی اور ا سکیم موڑ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے

رائیونڈ، ملتان روڈ پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں ملتان روڈ پر پولیس کی طرف سے روڈ کھلوانے کی کوشش کی گئی پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی مظاہرین کی طرف سے بھی آنسو گیس کے شیل پولیس پر پھینکے گئے ،چونگی امرسدھو میں بھی پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کئے گئے،

گوجرانوالہ،چندا قلعہ چوک پر احتجاجی دھرنا جاری ہے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے شیلنگ کی گئی،،لاٹھی چارج اور شیلنگ سے احتجاج کرنے والے 21 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے،

ساہیوال میں بھی احتجاج جاری ہے جی ٹی روڈ پر مشرقی بائی پاس کے قریب روڈ بلاک کر دیا گیا ہے،احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے بند ہونے سےعوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

اٹھال چوک بھارہ کہو اسلام آباد مکمل دونوں اطراف سے بند ہے 100 /120 کارکن مری سے اسلام آباد آنے والی روڈ پر چٹائیاں لگا کر بیھٹے نعرہ بازی کر رہے ہیں اور وقفہ وقفہ سے تقریریں کر رہیں ہیں۔ لیبک یارسول کی صدائیں بلند ہورہی ہیں بذریعہ ساؤنڈ سسٹم نعرہ بازی و تقریر ہورہی ہیں تحرئک لبیک کے ڈنڈا برداروں نے حافظ کی جھگی پر اور پی ایس او عباسی ہوٹل کے قریب ناکہ لگا رکھا ہے کچھ کارکنان دائیں بائیں گھوم رہے ہیں حالات پرامن ہیں

بہاولپور ستلج پر احتجاج ابھی جاری ہے۔ روڈ بلاک ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملتان جانے اور آنے والے بھی احتیاط کریں۔ متبادل راستے اختیار کریں ۔ بہاولپور بائی پاس مکمل طور پر بلاک ہے۔ ملتان شہر جانے والے بلی والا سے بکر منڈی روڈ براستہ کینٹ روڈ اختیار کریں۔

واضح رہے کہ ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا حافظ سعید رضوی کی گرفتاری کا دعویٰ تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا جا رہا ہے تھا ، تحریک لبیک کے شعبہ خواتین کی جانب سے بنائی گئی ٹویٹر آئی ڈی سے ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

حمایت کیوں کی؟ ایک اور مذہبی جماعت کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

Leave a reply