ملک دشمن عناصر کی مذہب کی آڑ میں معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنانا ہو گا، وزیراعظم

ملک دشمن عناصر کی مذہب کی آڑ میں معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنانا ہو گا، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے چئیرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلا رام کیولانی کی قیادت میں کمیشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

وفد میں وزیرِ برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد، مفتی گلزار احمد نعیمی، جئےپال چھبڑیا، وشنو راجا قوی، ڈاکٹر سارہ صفدر، آرچ بشپ سبیسشن فرانسس شا، البرٹ ڈیوڈ، ڈاکٹر میمپال سنگھ، سروپ سنگھ، روشن خورشید بھاروچہ، داؤد شاہ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، پارلیمانی سیکرٹری شنیلہ رتھ و دیگر شریک تھے

ملاقات میں قومی اقلیتی کمیشن کے کردار کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی

وزیرِ اعظم عمران خان نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر مذہب کی آڑ میں معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں ہیں جسے ہم سب نے ملکر ناکام بنانا ہے۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ قومی کمیشن برائے اقلیت اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا حکومت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور اس حوالے سے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Comments are closed.