دنیا بھر میں ہر جگہ 12 مہینوں کے حساب سے نظام چلتا ہے اور اسی طرح چلتا آرہا ہے لیکن اسی دنیا میں ایک ملک ایسا بھی جہاں 13 مہینوں کے حساب سے پورا سال چلتا ہے۔
باغی ٹی وی: مشرقی افریقہ کے ایک ملک کے کیلنڈر کے حساب سے سال میں 13 مہینے ہوتے ہیں اس وقت دنیا میں سال 2023 ہے مگر وہ دنیا کا ایسا ملک ہے جہاں آپ "ٹائم ٹریول” کرکے پیچھے کی جانب چھلانگ لگا سکتے ہیں اس شہر کا نام ایتھوپیا ہے جس کو حبشہ بھی کہا جاتا ہے جہاں اس وقت 2015 چل رہا ہے ایتھوپیا کے لوگ باقی دنیا سے7 سال پیچھے ہیں-
ایتھوپیا میں 12 گھنٹوں کے وقت کا نظام رائج ہے، اس کیلنڈر کا دن 6 بجے سے شروع ہوتا ہے جبکہ آدھی رات بھی 6 بجے ہی ہوتی ہے، لہذا اگر کوئی آپ سے ایک کپ کافی کے لئے صبح 10 بجے ملنے کا کہے تو وہ بین الاقوامی وقت کے مطابق دوپہر2 بجے آئے گا۔

یہاں کیلنڈر مختلف ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جب 500 عیسوی میں کیتھولک چرچ نے کیلنڈر میں تبدیلیاں کیں تو ایتھوپیا کے آرتھو ڈوکس چرچ نے اسے ماننے سے انکار کر دیا۔
حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کی پیدائش کا سال عیسوی کیلنڈر کے آغاز کا سال تصور کیا جاتا ہے اور اسی میں کیتھولک چرچ نے تبدیلی کی تھی ایتھوپیا میں نیا سال کا آغاز بھی یکم جنوری کی بجائے 11 ستمبر کو ہوتا ہے، البتہ لیپ ائیر میں 12 ستمبر سے نیا سال شروع ہوتا ہے۔

ایتھوپیا میں ہر مہینے کے دن بھی برابر ہیں یہاں 12 مہینے 30 کے ہوتے ہیں جبکہ 13 واں مہینہ (جو سال کا آخری مہینہ ہوتا ہے) 5 یا 6 دن کا ہوتا ہےجس کا انحصار لیپ ایئر پر ہوتا ہے یہاں وقت کا حساب بھی مختلف ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کے معیاری وقت کے مطابق اگر دوپہر 12 بجے شروع ہوتی ہے تو ایتھوپیا میں ایسا 6 بجے ہوتا ہے اسی طرح نئے دن کا آغاز رات 12 بجے کی بجائے 6 بجے ہوتا ہے یہاں 21 ویں صدی کا آغاز بھی باقی دنیا کے 7 سال بعد یعنی 11 ستمبر 2007 میں ہوا تھا۔

افریقی ملک کے بچوں کو نظموں اور ترانوں کی صورت مہینوں میں دنوں کی تعداد یاد کرائی جاتی ہے، اس کیلنڈر کے تحت وقت کو بھی ایک مختلف انداز سے شمارکیا جاتا ہے۔دنیا کے تمام ممالک میں یکم جنوری کو نیا سال شروع ہوتا ہے لیکن ایتھوپیا کے شہری 11 ستمبر کو نئے سال کا جشن مناتے ہیں، ایتھوپیا کے شہری پوری دنیا کے برعکس اپنے کیلنڈر کے حساب سے چلتے ہیں اور تہوار بھی اسی حساب سے مناتے ہیں۔








