ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

بالائی سندھ کےمختلف علاقوں میں رات کو دھند رہنےکا امکان ہے
pmd

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مختلف میدانی علاقوں دھند چھائےرہنے کا امکان ہےبالائی سندھ کےمختلف علاقوں میں رات کو دھند رہنےکا امکان ہےاسلام آباد، مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ،جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان اور حافظ آباد میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے-

Comments are closed.