اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا –

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا جب کہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، اتوار کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام، لہہ منفی 9، گوپس، مالم جبہ منفی 6، اسکردو منفی 5، استور، ژوب اور بگروٹ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں چند گھنٹے کی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں فروری کے ماہ میں ہونے والی بارشوں نے گزشتہ کئی سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں شہر قائد میں ہونے والی یہ بارشیں غیر معمولی ہیں، جنوری 1995 میں کراچی میں 89.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس سے قبل فروری 1979 میں کراچی میں 96 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، جاری اعدادو شمار کے مطابق فروری میں ہونیوالی بارش کا اب تک 60 ملی میٹر کا بلند ترین ریکارڈ بن گیا ہے۔

Shares: