مزید دیکھیں

مقبول

ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مریضوں کی قیمت خرید متاثر

قصور ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مریضوں کی...

اوچ شریف: سستا رمضان بازار نہ لگ سکا، عوام مہنگائی کے بھنور میں پھنس گئی

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) رمضان المبارک کے...

پاکستان میں اتنا پیار ملا کہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا،بھارتی صحافی

ممبئی: بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستانیوںکی...

ملک کے کن حصوں میں بارش ہوگی کہاں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج دن بھر موسم گرم رہے گا جبکہ رات میں آندھی چلنے کا امکان ہے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہےجنوبی پنجاب کے اکثر مقامات پر موسم شدید گرم رہے گا، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور ، نارووال، فیصل آباد، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

مئی میں 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا،اسٹیٹ بینک

بلوچستان کے اکثر مقامات پر موسم خشک رہے گا، جنوبی علاقوں میں شدید گرمی متوقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا صوبے میں آج سے ہیٹ ویو جیسی صورتحال ہونے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر مقامات پر آج موسم خشک اور گرم رہے گا، دیر، مالاکنڈ، سوات ، کوہستان ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہےگلگت بلتستان میں آج موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہے گا، آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے مری ، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا ،نجم …

24 گھنٹے میں پیپلز پارٹی کے مطالبات پر عملدرآمد کا امکان

کراچی؛ ایسی مویشی منڈی جہاں خریدار اور بیوپاری دونوں خواتین

ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ عمران قریشی نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور 24 جون تک بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ بالائی اور وسطی پنجاب سمیت اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت 04 سے06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں بجلی اور پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ شدید گرمی میں بے احتیاطی جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے پی ڈی ایم اے کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی میں وقفے وقفے سے پانی اور مشروبات پیئں، دھوپ میں نکلنا ہو تو گردن اور سر کو ڈھانپ کر جائیں، ٹوپی یا چھتری کا استعمال یقینی بنائیں، بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، گرمی کے دوران ڈھیلا اور ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں، سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کریں، دھوپ میں کھڑی بند گاڑی میں نہ بیٹھیں، گرمی کے موسم میں مناسب خوراک کھائیں زیادہ پروٹین والے کھانے نہ کھائیں جن سے میٹابولک ہیٹ بڑھنے کا خطرہ ہو،پر ہجوم جگہ پر جانے سے گریز کریں، ٹھنڈی اور سایہ دار جگہ پر وقت گزاریں، گرم موسم میں بچوں اور بزرگ افراد کا خاص خیال رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ پسینہ آنے سر درد یا چکر آنے، دل کی دھڑکن تیز ہونے، متعلی یا قے آنے، جلد کی رنگت زرد ہو جانے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے مزید کہا کہ ہیٹ ویو سے بچاو کے لیے صوبہ بھر کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاو کے لیے عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں اور تمام تر انتظامات مکمل رکھیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے لیے خصوصی وارڈز بھی قائم کرے