سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹررحمان ملک نے یوم آزادی پرقوم کومبارکباداورکشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم اورانکےعظیم رفقاکوپاکستان بنانےپرخراج عقیدت پیش کرتاہوں،آج قوم کوقائداعظم کےفرمان اتحاد،ایمان،تنظیم پرعمل پیراہونےکی ضرورت ہے،ہراختلاف کوبالائے طاق رکھتےہوئےملکرملک کیلئےکام کرناہوگا،آج کایوم آزادی کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کےاظہارکادن بھی ہے ،
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے اور یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا