کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جبکہ اگلے 24 گھنٹوں میں جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی: ملتان، جہانیاں اور راجن پور میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے،روجھان میں سیلابی پانی تیزی سے آبادیوں کی طرف بڑھ رہا ہے کوہلو میں بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے راجن پور میں فلڈکنٹرول روم کے مطابق برساتی نالہ کاہا سلطان سے 6 ہزار کیوسک سیلابی ریلاگزر رہا ہے، سیم نالوں کے حفاظتی بندوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔
کینیڈا سے پاکستان کے تین شہروں کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، خانیوال، خان پور اور کوٹ ادو میں بارش کا امکان ہے شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہےگا۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے علاقے استور میں کئی روز سے جاری بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی ہے جس کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں سیاح پہنچنا شروع ہوگئے ہیں-
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچ میں آج گرمی اور حبس کی شدت کل سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا سکھر، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور نے محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
تجھے جب بھی کوئی دکھ دے،اس دکھ کا نام بیٹی رکھنا
محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبرپختونخوا کئی شہروں میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹ گرام، کوہستان، کرم، چترال، اپر دیر اور لوئر دیر میں بارش متوقع ہے-
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مئی کا موسمیاتی خلاصہ جاری کردیامحکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مئی میں معمول سے127 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ ہوئیں 63سال میں رواں سال مئی دوسرا زائد بارش کا مہینہ رہا،مئی میں ایک دن میں حافظ آباد میں 80ملی میٹر بارش 5م ئی کو ہوئی۔
مئی میں مالم جبہ 185ملی میٹر بارش کے ساتھ زائد بارش والا علاقہ رہا،مئی میں دن کا درجہ حرارت معمول کے اوسط سے0.98ڈگری سینٹی گریڈ کم رہا ملک میں دن کا اوسط درجہ حرارت 35.28ڈگری سینٹی گریڈ رہا،21مئی کو 49ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ جیکب آبادگرم ترین مقام رہا-