ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

0
39

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے-

باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کےمطابق آج جنوبی پنجاب،اسلام آباد،بالائی خیبر پختونحوا،شمال مشرقی بلوچستان میں بارش متوقع ہے گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیاہےاسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

چین نے 26 سیٹلائٹ ایک ہی راکٹ سےبھیج کر نیا ریکارڈ بنا لیا

محکمہ موسمیات کےمطابق بارکھان، موسٰی خیل،لسبیلہ، خضدار،زیارت، نارووال، سیالکوٹ، گجرات،گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد ،اوکاڑہ ،لیہ، بھکر،ملتان، راجن پور،ساہیوال، رحیم یار خان، قصور، بہاولنگر،بہاولپور، راولپنڈی، جہلم، مری اور گلیات میں بارش کا امکان ہے۔

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی کارروائی روکنے کے حکم میں توسیع

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات،ایبٹ آباد، مانسہرہ،بالاکوٹ، کرم اورکو ہستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی بھی کی ہے-

ڈالر کے جال سے نکلنے کا راستہ

Leave a reply