عمران خان نے کہا ملک کےساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے،بیرسٹرگوہر
اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا خود سے ہونے والی زیادتی پر معاف کرتا ہوں،ملک کےساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔
باغی ٹی وی : بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے حوالےسے کہا کہ عمران خان اپنے نظریےپرکھڑے ہیں، ملک میں آئین وقانون بحال ہو انھوں نے کہا کہ میں خودسےہونےوالی زیادتی پرمعاف کرتاہوں خیبرپختونخواکی عوام نےتیسری بارہم پراعتمادکیا، علی امین گنڈا پور صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے، پی ٹی آئی پرہونے والے مظالم کو بند کیا جائے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم مینڈیٹ چوری ہونے پر سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے جارہے ہیں،نواز شریف کو لاہور میں شکست ہوئی، نوازشریف حَلفاً کہیں کہ میں انتخابات جیتا ہوں تو ہم سب چھوڑ دیں گے،حکومت کا خیال ہے کہ ہم خاموش بیٹھے ہوئے ہیں، لیکن ہم بیٹھے ہوئے نہیں اپنی تیاری کررہے ہیں اور انہیں سرپرائز دیں گے۔
راہول گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے قرارداد منظور
ان کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے حکومت مخالف جذبات کے تحت وفاقی اتحادی حکومت کے خلاف متحد ہونے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچ گئے ہیں، جس پر عمران خان نے سربراہ جے یو آئی کے تحفظات دُور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، ان کا پیغام مولانا فضل ا لرحمٰن تک پہنچا دیا گیا ہے۔