ملک کی اے آئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار

کمیٹی نے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کی جلد تکمیل پر زور دیا
pakistan

اسلام آباد: وزارت آئی ٹی نے ملک کی اے آئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے-

باغی ٹی وی:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس امین الحق کی زیر صدارت ہوا، جس میں مالی سال 2024-25 کے لیے وزارت آئی ٹی کے پی ایس ڈی پی فنڈ سے متعلق ایجنڈا زیر بحث آیا، وزارت آئی ٹی کے حکام نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ رواں مالی سال کے لیے وزارت آئی ٹی کو 24 ارب روپے کا پی ایس ڈی پی فنڈ مختص کیا گیا ہے۔

وزارت حکام نے بتایا کہ کچھ نئے پراجیکٹس منظور ہو چکے ہیں، اور ان کی فنڈنگ کے لیے درخواستیں نئے سال تک جمع کرائی جائیں گی، چیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں پی ایس ڈی پی فنڈز کا نتیجہ بھی سامنے آنا چاہیے اور کہا کہ جب سیاح ان علاقوں میں جاتے ہیں، تو وہاں موبائل فون سگنل تک نہیں آتے۔

بحریہ ٹاؤن اراضی الاٹمنٹ ریفرنس: قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کو عدالت سے بڑا ریلیف

کراچی آئی ٹی پارک کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ اس سال 6 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، لیکن یہ رقم صرف ڈیزائن فیز تک ہی محدود رہی، جس کے باعث خرچ نہیں کی جا سکی کمیٹی کے ممبر سید مصطفی کمال نے کہا کہ آئی ٹی منصوبے بہتر انداز میں پلان کیے جانے چاہیے تھے، اور ان کی تکمیل میں تاخیر افسوس ناک ہے۔

امریکا کی جانب سے ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد چین کا جوابی اقدام

کمیٹی نے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کی جلد تکمیل پر زور دیا اور کہا کہ یہ بل کمیٹی میں لایا جائے تاکہ اس کی منظوری حاصل کی جا سکے، وزارت آئی ٹی کے سیکرٹری نے کہا کہ وزیر آئی ٹی ڈیٹا پروٹیکشن بل پر مکمل طور پر آن بورڈ ہیں، اور اس پر کام جلد مکمل ہو جائے گا، اے آئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار ہے، فروری کے آخر تک کابینہ کو منظوری کے لیے بھیج دیں گے۔

مراکش کشتی حادثہ، 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل

Comments are closed.