ملک کی تعمیر و ترقی مسلم لیگ (ن) کی مرہون منت ہے،احسن اقبال

Ahsan Iqbal

نارووال: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات، احسن اقبال نے ملک کی تعمیر و ترقی کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ساتھ منسلک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں ملک کو شدید نقصان پہنچا۔ نارووال کے جسڑ چوک میں نئے ڈانسنگ فاؤنٹین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے پی ٹی آئی کی طرز سیاست اور حکومتی کارکردگی پر سخت تنقید کی۔احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ملکی ترقی کے منصوبے ہمیشہ سامنے آتے ہیں، جبکہ ان کے بقول، پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران وفاق اور پنجاب دونوں جگہوں پر حکومتی اختیارات ہوتے ہوئے بھی تعمیر و ترقی کے بجائے سیاست میں نفرت کو فروغ دیا گیا۔ انہوں نے کہا، "جب اچھی ٹیم ہو تو ملک کے لیے اچھے نتائج سامنے آتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہمیں تباہ شدہ معیشت ورثہ میں ملی۔احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے اپنی سیاست میں محض گالم گلوچ کو فروغ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ "پی ٹی آئی کی بریگیڈ نے عوام کو نفرت، تضحیک، اور کردار کشی کے درس دیے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ترقی اور خوشحالی کی سیاست کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر نے اپنے حامیوں کو یہ سکھایا کہ شہیدوں اور اداروں کا مذاق کیسے اڑانا ہے اور مخالفین کی کردار کشی کیسے کرنی ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عوام اب فرق سمجھ چکے ہیں کہ کون ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کر رہا ہے اور کون نفرت کی سیاست کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔وفاقی وزیر نے اپنے خطاب کے دوران مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ان کے دور میں پاکستان نے ترقی کے کئی سنگ میل عبور کیے، جن میں انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں کارنامے شامل ہیں۔ انہوں نے موجودہ حالات کو ماضی کے ان منصوبوں سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارا ماضی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوامی فلاح کو مقدم رکھا ہے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ کون سیاست میں عوامی خدمت کے لیے آیا ہے اور کون محض نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کے ذریعے عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Comments are closed.