ملک کو مسائل درپیش، مگر ہم نے یہ کام کبھی نہیں کیا، خواجہ آصف نے کیا کہہ دیا؟

ملک کو مسائل درپیش، مگر ہم نے یہ کام کبھی نہیں کیا، خواجہ آصف نے کیا کہہ دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں‌تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ دورمیں کسی مخالف کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی،چاہتے ہیں تمام جماعتیں مل کرجمہوریت کیلئے کام کریں، بجلی،گیس،اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں،جمہوریت کی جدوجہد جاری رکھیں گے،اس وقت ملک کومسائل درپیش ہیں،ہم ان سے نمٹنا جانتے ہیں،ڈیڑھ سال سےعوام مشکلات میں ہیں،ہم نے کوئی ایساقدم نہیں اٹھایاجس سےجمہوریت اورآئین کونقصان پہنچتا.

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ن لیگی قائدین کے ساتھ انتقامی کاروائیاں جاری ہیں، ہم گھبرانے والے نہیں ڈٹ کا سازشوں کا مقابلہ کریں گے، ن لیگ عوام کے حقوق کے لئے آخر دم تک لڑے گی، ہم ایوان کے اندر اور باہر حکومتی پالیسیوں اور انتقامی کاروائیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے.

Comments are closed.