وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سے ملاقات کی ہے،خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مقامی ٹی وی سے گفتگو میں گورنر غلام علی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے صوبے کی معاشی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پیسے نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپور نے مرکز میں صوبے کا جو کیس پیش کیا اس سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعلیٰ کو صوبے کے آئینی اور معاشی مسائل پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ معاشی وسیاسی عدم استحکام سے نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- ملک کو موجودہ معاشی وسیاسی عدم استحکام سے نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔گورنر کے پی کے