ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

0
38

شدید حبس اور گرمی سے پریشان شہریوں کو محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنائی ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور شدید حبس رہنےکے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،خیبرپختونخواکے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا ، تاہم دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور،بونیر ،پشاور، مردان، صوابی،کو ہاٹ ،کرک، مالاکنڈ، باجوڑ، خیبر،کرم اوروزیرستان میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدیدحبس رہے گا ، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، جہلم، سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور،اوکاڑہ ، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا ، تاہم شام/رات میں ژوب ، موسیٰ خیل ، بارکھان،کو ہلو، لورا لای ،سبی، لسبیلہ ،اوران، خضداراور گردونواح میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنےکا امکان ہے ،تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ بونداباندی ہو سکتی ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔آج سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 46، جیکب آباد،چلاس 45 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a reply