مزید دیکھیں

مقبول

پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں اس دوران برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں 25 فروری سےبارشیں ہوں گی،محکمہ موسمیات کی جانب سے فلیش فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 دن کے دوران شہر میں متفرق موسم ریکارڈ ہو سکتے ہیں،ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے اتوار کی صبح شہر کی فضاوں پر دھند چھانے، مطلع صاف اور دھوپ رہنے کی توقع ہے۔شہر میں دھند چھانے کے باعث حد نگاہ مختصر وقت کے لیے متاثر ہوسکتی ہے اسی طرح پیر کے روز شہر کا موسم زیادہ تر ابرآلود ریکارڈ ہوسکتا ہے ، آئندہ 3 روز کے دوران رات تا صبح کے درمیان بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں اور دوپہر کو بیشتر وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کا امکان ہے۔

پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے لاکھوں روپے کا نقصان

ہمیں بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے لیے پر امید رہنا چاہیے،وہاب ریاض

سیالکوٹ: موبائل گیم پر شرط، 12 سالہ لڑکے کا قتل