ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
خیبرپختونخوا، پنجاب، مشرقی بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے-
باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے لاہور میں دن بھر وقفے وقفے سے بادلوں کے برسنے کا امکان ہےلاہور میں اس وقت موسم خوشگوار ہے اور چند مقامات پر بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں آج بادل برسیں گے وہاڑی، ملتان، خانیوال، شیخوپورہ، مری، گلیات، راولپنڈی اور اٹک میں بھی بارش متوقع ہے۔
بلوچستان میں بھی ژوب، موسیٰ خیل، سبی، کوہلو، لورالائی، بارکھان، لسبیلہ اور خضدار میں بارش کا امکان ہے آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہےسندھ میں سجاول، کراچی، حیدرآباد، جیکب آباد، سکھر، نوابشاہ، مٹیاری اور سانگھڑ میں بارش کا امکان ہے تھر پارکر، مٹھی،عمر کوٹ، میر پور خاص، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بارش متوقع ہے۔ جام شورو، خیرپور، دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے گارڈ آف آنرلینے سے انکار کردیا
دوسری جانب پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش بارش ہوئی پشاور میں شہر اور گردونواح میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ضلع چنیوٹ میں تیز بارش ہوئی بیشترعلاقے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ سیوریج لائنیں بند ہونے سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مہمند میں سب سے زیادہ 32 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی جبکہ پشاور ایئرپورٹ 22ملی میٹر، شہر میں 13 ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی،باجوڑ25 ملی میٹر، بنوں 15، لنڈی کوتل 3 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ بارش کا سلسلہ 48 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہےپنجاب کے شہر شرق پور شریف، حویلی لکھا، ساہیوال اور رائے ونڈ میں بھی بارش ہوئی سندھ میں میر پور خاص اور تھرپارکر میں مختلف مقامات پر بارش ہوئی اور کرک سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔
سپریم کورٹ کی پہلی خاتون رجسٹرار
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آج سے بیس ستمبر تک بارش متوقع ہےگولارچی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کے پولز، درخت، کچے مکانات کی چھتیں گرگئیں۔