وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وفاقی ملک میں عام انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہییں-
باغی ٹی وی: وفاقی وزیرسعد رفیق نےکہا کہ ملکی معاشی حالات ٹھیک نہیں،یہ بحران بھی سیلاب کی طرح ہے،ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے ،ملک کسی اور بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا،الیکشن کوئی عام بات نہیں ، مخصوص صورتحال میں بھی ہوئے ہیں-
پاکستان سے ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان کا خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ،یو اے ای کا بھی…
وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ ذاتی رائے ہے کہ ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہوں،الگ الگ انتخابات سے تقسیم بڑھے گی،آئین کی پاسدار اپنی جگہ ہے، پہلے بھی کئی بار ملتوی ہوئے، ہم نے الیکشن بدترین حالات بھی لڑے،جبر کی بنیاد پر عمران خان کو ہمارے خلاف الیکشن لڑوایا گیا الیکشن سے پی ڈی ایم کی کوئی جماعت نہیں بھاگ رہی-
سعد رفیق نے کہا کہ ملک کو مزید کسی نئےبحران کا شکار نہیں کرسکتے،الیکشن کوئی کھیل نہیں ہے ایک ساتھ ہوں گے تو اچھی بات ہے عمران خان کی ایک بات مانیں گے تو وہ دوسرا مطالبہ کرے گا ،کون سے ایسے حالات تھے کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلی توڑ دی، ملک میں کھانے کو روٹی نہیں ،یہ الیکشن الیکشن کررہے ہیں،کیا سارہ سال یہی ہوگا؟-
پولیس نے پرویز الہی کے گھر کا گھیراؤ کر لیا
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ جب تک وفاق میں نگراں حکومت نہ ہو، دو صوبوں میں انتخابات ممکن نہیں،تحریک انصاف کسی کو مجبور نہیں کرسکتی کہ باقی اسمبلیاں تحلیل کرے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جیل بھرو تحریک شوق سے شروع کریں، ان کے تین چار لوگ جیل گئے اور روتے ہوئے باہر آئےعمران خان ،قاسم سوری ، عارف علوی، سرفراز چیمہ ، فوادچوہدری پر آرٹیکل 6 لگتا ہے۔