ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے،بلاول بھٹو

امید ہے کہ 8 فروری کوالیکشن ہوں گے، اور ہم کامیاب ہوں گے
0
105
ppp

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگ سیاستدانوں کے ارادے کیا ہیں، پرانے سیاستدان سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی میں بدل چکے ہیں-

باغی ٹی وی : دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردار کا کہنا تھا کہ مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، اسلام آباد کے حکمرانوں کو احساس نہیں کہ عوام کتنی تکلیف میں ہیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے عوام کو نقصان ہو رہا ہے، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوتاجا رہا ہے-

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، تباہی کے سوا کچھ نہیں ملا، عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ بھی دیکھ لیا، مہنگائی کے سوا کچھ نہیں ملا، آپ نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھا شیر تو بلی نکلا، عوام مجھے ایک موقع دیں پختونخوا اور پاکستان کی قسمت بدل کر دکھاؤں گا،سنگین مسائل ہیں، مشکلات سے ہم سب کو نکلنا ہو گا ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے، نہیں معلوم کہ ہمارے بزرگ سیاستدانوں کے ارادے کیا ہیں، پرانے سیاستدان سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی میں بدل چکے ہیں، لاہور کے سیاستدان کا مسئلہ یہ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔

بلاول بھٹو نے اپر دیر میں 6 ماہ میں 500 بیڈز کا اسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ 8 فروری کوالیکشن ہوں گے، اور ہم کامیاب ہوں گے، مہنگائی لیگ نہ الیکشن جیتے گی نہ انہیں دوتہائی اکثریت ملے گی ابھی تک 18ویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ پر مکمل عملدرآمد نہیں ہورہا، ہم الیکشن جیت کر 18ویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ پر عمل کریں گے، بہت سی وزارتیں ایسی ہیں جو نہ خود کام کرتی ہیں نہ کرنے دیتی ہیں، وفاق میں موجود ان وزارتوں میں سالانہ 100ارب روپے خرچ ہوتا ہے، اگر پی پی کو حکومت ملی تو تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہ دگنا کر دے گی۔

بلاول نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا لوگ باہر سے پاکستان آکر نوکری کریں گے، آج این آئی سی وی ڈی میں ڈاکٹرز امریکا سے آکرکام کر رہے ہیں، نوازشریف کہتے ہیں بڑے لوگ آکر انویسٹ کر رہے ہیں،ان سے سوال نہ پوچھیں، میں ان لوگوں کو انویسٹ کرنے دوں گا مگر پوچھوں گا کتنا روزگار لوگوں کو دیتے ہو، سرمایہ کاروں سے پوچھوں گا مزدوروں کو محنت کا صلہ دے رہے ہو یا نہیں، سرمایہ کار مزدوروں کو حق نہیں دیں گے تو ان کے کاروبار کی کوئی ضرورت نہیں میراپی ٹی آئی یا ن لیگ سے کوئی مسئلہ نہیں، پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سےنہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں، تنقید میں مزہ نہیں آتا۔

دریں اثنا دیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان اور عہدیداران سے ملاقات کی، کارکنان اور عہدیداران کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ باچہ، نجم الدین خان، امجد آفریدی فرزند وزیر ودیگر موجود تھے-
https://x.com/MediaCellPPP/status/1726885038024003624?s=20
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدر پی پی پی ضلع اپر دیر عارف اللہ، جنرل سیکریٹری جہانزیب خان، سیکریٹری اطلاعات جاوید روغانی ودیگر نے ملاقات کی علاوہ ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدر پی ایل ایف ضلع اپر دیر محمد اسماعیل ایڈووکیٹ، پی پی پی ڈیجیٹل میڈیا انچارج خیبرپختونخوا آصف اللہ خان، پی پی پی دیر سٹی کے صدر محمد اسماعیل، شاکراللہ ودیگر نے بھی ملاقات کی-

Leave a reply