مزید دیکھیں

مقبول

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ طے

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط...

9مئی سانحہ:شاہ محمود، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہورجیل ٹرائل میں اہم...

مصطفیٰ عامر قتل کیس،ارمغان کے ریمانڈ میں توسیع

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کئے گئے مصطفیٰ...

محمود خلیل کی گرفتاری ،ٹرمپ ٹاور پر احتجاج،100گرفتار

نیویارک: فلسطینیوں کے حقوق کے حامی اور کولمبیا یونیورسٹی...

ملک میں پہلی مرتبہ پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس ایشوئنگ سسٹم متعارف

صد احترام : پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ

باغی ٹی وی :ملک میں پہلی مرتبہ پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس ایشوئنگ سسٹم متعارف -پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سنٹرل پولیس آفس راولپنڈی کے اشتراک سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہریوں کی سہولت کیلئے پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس ایشوئنگ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے –

جس کے تحت شہری ون ونڈو سہولت سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس اور ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔اب شہریوں کو اپنی تصویریں ‘پاسپورٹ یا فارم لانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنا اصل شناختی کارڈ اور فیس ساتھ لا کر لائسنس بنوا سکتے ہیں۔

یہ سسٹم ابتدائی طور پر راولپنڈی میں متعارف کروایا گیا ہے ۔پی آئی ٹی بی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اظفر منظور نے کہا کہ یہ جدید نظام شفافیت کو یقینی بنانے، جعلی لائسنس کی روک تھام اور ایجنٹ مافیا کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہو گا اور جلد ہی پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی متعارف کروا دیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی آپریشنز فیصل یوسف ودیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔