ملک میں سیاسی عدم استحکام، آئینی راستہ اپنانے کی ضرورت ہے،شاہد خاقان عباسی

faizabad

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مری پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے "ووٹ کو عزت دو” کا بیانیہ چھوڑ دیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام اور انتشار کا شکار ہے، اور آئین کے مطابق چلانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک میں آئینی ترمیم ہو رہی ہے جبکہ پارلیمنٹ اس صورتحال سے بےخبر ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ "رات کی تاریکی میں آئین پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی گئی” اور اس کے نتیجے میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت سب اس معاملے سے بےخبر ہیں۔ انہوں نے عوامی مینڈیٹ کی چوری پر بھی افسوس کا اظہار کیا، کہ موجودہ حکومت عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا لیکن کسی نے سبق نہیں سیکھا” اور یہ کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو چھوڑ دیا ہے۔عباسی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج ملک میں کرپشن میں 10 گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

Comments are closed.