ملک میں عمران صاحب کی غنڈہ گردی کا راج، مریم اورنگزیب غصے میں کیوں آ گئیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم کا میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،عمران صاحب فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنے والا مافیا دوسروں کو مافیا کہ رہا ہے ، شرم آنی چاہئیے ،عمران صاحب اپوزیشن کو جیلوں میں سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہ رہا ہے ؟ پارلیمنٹ، روزگار، کاروبار اورروٹی بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے؟ ہر مخالف آواز کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے -؟
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے ؟چوروں اور ڈاکووں کو ساتھ بٹھا کر ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے؟چلتے ٹاک شوز بند اور ایڈیٹوریلز غائب کروانے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے؟ عوام کا ووٹ چوری کرنے والا میڈیا کو مافیا کہ رہا ہے ؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑکو ایف آئی اے طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عمران صاحب کی غنڈہ گردی کا راج ہے ،عطاءتارڑ نوجوان سیاسی کارکن ہے اور ان کی دونسلیں سیاست میں خدمات انجام دے رہی ہیں،
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اوچھی اور مذموم حرکتوں سے نوجوان پڑھے لکھے اور صاف ستھرے کردار کے نوجوانوں کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے ،عطاءاللہ تارڑ کے خلاف کوئی کرپشن،کمشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال نہ ملا تو غیرقانونی نوٹس جاری کردیا؟ عطاءاللہ تارڑ ایک مخلص، نڈر اور بہادر نوجوان سیاسی رہنما ہیں، مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں ،دباو، دھاندلی اور غنڈہ گردی کے اس طرح کے نوٹس کس قانون کے تحت دے رہے ہیں؟ بشیر میمن نے یہ نوٹس دینے سے انکار کیا تھا ، اسی لئے واجد ضیاءکو ڈی جی ایف آئی بنایا گیا.
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پرویز رشید اور عظمی بخاری کو نوٹس دینا غیرقانونی اور عمران صاحب کے غنڈہ راج کا ثبوت ہے ،ارشد ملک وڈیو سکینڈل میں جج کو نوٹس دے کر پوچھا جاتا کہ کس کے دباو پر منتخب وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیا؟ تفتیشی ٹیم بناکر تحقیق کی جاتی کہ جج ارشد ملک پر کس نے دباو ڈالا اور قانون اور انصاف کا قتل ہوا ؟واجد ضیاءکو کٹھ پتلی کے طورپر یاد رکھاجائے گا کہ انہوں نے ایک قومی ادارے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا ،ملک وقوم کو نالائق اور نااہل عمران صاحب کی وجہ سے درپیش سنگین معاشی وقومی مسائل کی وجہ سیاسی انتقامی غنڈہ گردی کا سلسلہ جاری ہے