لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہ این اے 119 کو کبھی نہیں چھوڑوں گی، اس حلقہ میں رہنے والے ہر فرد اور گھرانے کی ترقی میری ذمہ داری ہے-
باغی ٹی وی: مریم نوازشریف نے این اے 119 سے امیدوار قومی اسمبلی کے طورپر اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا ہے،اس موقع پرسینیٹر پرویز رشید، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر ، ملک وحید اور دیگر عہدیدار ان بھی موجود تھےاپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ این اے 119 کو کبھی نہیں چھوڑوں گی، اس حلقہ میں رہنے والے ہر فرد اور گھرانے کی ترقی میری ذمہ داری ہے، چھ سال سال ظلم وجبر کے دور میں آپ نے میرا ساتھ دیا،میں اپنے آپ کو لیڈر نہیں سمجھتی ہوں، عوام کی خدمت کے لئے نکلی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عاجزی سے کہتی ہوں کہ ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے، 25 جنوری کو حلقہ این اے 119 میں آپ سے ملنے آؤں گی، ہر کارکن نوازشریف اور مریم نوازشریف ہے، ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہتی ہوں، آپ سب اب میری ذمہ داری ہیں-
8 فروری کے الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،حمزہ شہباز
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا ترقی کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے 8 فروری کو ووٹ صرف نوازشریف اور شیر کو ملے گا، ہر طرف شیر کی آواز ہوگی، جس جماعت میں اتنے شیر اور شیرنیاں ہوں، اسے کوئی فتح نہیں دے سکتا، اللہ تعالی مسلم لیگ (ن) کو 8 فروری کو ملک گیر فتح عطافرمائے۔