بعض اوقات حضرت انسان کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے مٹی کا بنا انسان جو ذر اور اپنی شہرت کے پیچھے بھاگتا بھاگتا خالی ہاتھ مٹی میں چلا جاتا ہے۔ زر اور شہرت کے پیچھے بھاگنے والے انسان کو جو دنیا میں رخصت ہوتے وقت ایک سرٹیفکیٹ ملتا ہے اس سرٹیفکیٹ کا نام ہے ڈیتھ سرٹیفکیٹ۔ قبر میں تنہا جائے گا اور روز حشر تنہا ہی اپنے اعمال کا حساب دے گا لیکن اس تمام حقیقت کے باوجود دنیا بھر کا انسان غفلت میں پڑا ہے۔ دنیا بھر کے انسانوں نے رحمٰن کے راستے کو ترک کر کے شیطان کا راستہ اختیار کر لیا انسان اگر سوچے اور غور کرے تو اسے سمجھ آ جائے۔ عجب تماشہ ہے مٹی کا انسان تکبر بھی کرتا ہے تکبر اللہ رب العزت کو بالکل پسند نہیں یہ سراسر شرک ہے۔ پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی انسانوں کی سرزمین ہے انسانوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہیں اور جو سرزمین خدا کی ملکیت ہے اس زمین کو خوبصورت سے خوبصورت تر بنانے کے لیے بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ پاکستان کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا کیا کھیل اور تماشے سامنے آ رہے ہیں ۔
اس وقت کرپشن اور ٹیکس چوری کی وجہ سے قومی خزانہ کمزور درآمداد زیادہ اور برآمداد کم روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور مہنگائی عام آدمی کے لیے بڑا مسلہ ہے۔ توانائی بحران بجلی اور گیس کی قلت صنعت و زراعت کو متاثر کرنا ہے۔ جمہوری ادارے کمزور ہیں اور اکثر سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات پر چلتی ہیں اختیارات کی کھینچا تانی نے ان مسائل میں اضافہ کیا۔ تعلیم کا نظام کمزور اور یکساں نہیں سرکاری۔ پرائیویٹ۔ مدرسہ نظام الگ الگ ہیں۔ صحت کی سہولیات ناکافی ہیں۔ خاص طور پر دیہی علاقوں میں بے روزگاری اور نوجوانوں کو مواقع کی کمی۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور وسائل کی کمی کے ساتھ ساتھ کرپشن اور رشوت کا کلچر اور اس پر قانون سازی کی کمی صوبائی اور لسانی اختلافات یہ وہ مسائل ہیں جن پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بجائے ہم کہاں جا رہے ہیں؟
پانی کی کمی اور دریاؤں پر بڑھتے دباؤ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات خشک سالی جنگلات کی کمی اور زمین کی زرخیزی میں کمی اگر ان تمام مسائل پر توجہ دی جائے غور کیا جائے۔ سب سے بڑا مسئلہ گورننس کا ہے اگر حکومت اور ادارے ایمانداری شفافیت اور قابلیت کے ساتھ کام کریں تو یہ مسائل آہستہ آہستہ حل ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں اپنی توجہ ملک اور قوم کے مسائل پر مرکوز رکھیں۔ پاک بھارت جنگ اور پاک امریکہ تجارتی معاہدوں کے بعد امریکہ سے لے کر یورپی ممالک اور مشرق وسطی میں عسکری قیادت پاک فوج اور دیگر ادارے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ جبکہ امریکہ سے لے کر یورپی ممالک اور مشرق وسطی میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز یہ ادارے ہیں۔ پاک فوج کی سفارتی حکمت عملی نے امریکہ اور مغربی ممالک میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر اس وقت توجہ کا مرکز بنا ہے جس کی تکلیف ہمارے ازلی دشمن بھارت کو بہت زیادہ ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اب وقت آگیا ہے پوری قوم پاکستان کے وقار، پاکستان کی سلامتی اور ملک و قوم کے جو اصل مسائل ہیں اس پر توجہ دے۔








