مزید دیکھیں

مقبول

ڈسکہ میں تنظیم الااخوان کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع

ڈسکہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک عمران) سلسلہ...

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل

اسلام آباد: بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں...

ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

نیویارک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ...

ملکی دفاع اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے. صدر مملکت

ملکی دفاع اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے. صدر مملکت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے ایف 17تھنڈر ہمارا قابل فخر اثاثہ ہے،ملکی دفاع اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ملکی فضائی سرحدوں کی نگرانی میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے،پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے.

پاک فضائیہ کا سونمیانی فائرنگ رینج میں فائر پاور کا مظاہرہ جاری ہے، صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی،گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی تقریب میں شریک ہیں، فائرپاورکا مقصد پاک فضائیہ کی جدید حربی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ ہے ، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اپنے اہداف کونشانہ بنارہے ہیں.

پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارتی دراندازی کا منہ توڑجواب دیا،وزیرخارجہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

فائرپاور میں پاکستانی پائلٹس کواپنی پیشہ ورانہ مہارت دکھانےکاموقع ملتا ہے ،پاک فضائیہ کے کمانڈوزنے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کابھی مظاہرہ کیا،ائیر چیف مارشل مجاہدانورخان اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی اس موقع پر موجود ہیں.جے ایف 17تھنڈراورائیروبیٹکس ٹیم شیردل کے فضائی کرتب تقریب کاحصہ ہیں

فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan