مزید دیکھیں

مقبول

ملکی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم

ملکی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بحالی کی جانب جا رہی ہے

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے اپریل 2021 میں 384 ارب محصولات جمع کئے اور اپریل 2020 کے مقابلے میں محصولات میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1388335925831286792

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس اسی عرصے میں 240 ارب روپے جمع ہوئے تھے اور جولائی تا اپریل محصولات 14 فیصد اضافے سے 3 ہزار 780 ارب تک پہنچ گئیں۔ حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan